ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب اور ترکی کی سربراہ ملاقات ریاض میں

سعودی عرب اور ترکی کی سربراہ ملاقات ریاض میں

Thu, 13 Oct 2016 16:25:52    S.O. News Service

دبئی13؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان کے درمیان ملاقات جمعرات کے روز ریاض میں ہو رہی ہے۔ ملاقات میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ خطے کے حالیہ امور کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی ، سکیورٹی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے پر بات چیت کریں گے۔علاوہ ازیں ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ اور ترکی کے وزیر خارجہ مولود اوگلو کے درمیان اجلاس بھی منعقد ہوگا۔ اجلاس میں میں خطے کی تازہ ترین صورت حال بالخصوص شام اور عراق کے معاملات اور دیگر سیاسی معاملات کو زیر بحث لایا جائے گا۔خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے مطابق اجلاس "جانبین کے بیچ قائم تزویراتی مکالمے کے سلسلے میں ہے۔ اس میں مشترکہ تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں سکیورٹی اور سیاسی پیش رفت پر غور کیا جائے گا "۔


Share: